• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک اداکارہ گلثوم علی کی عائزہ خان کو سالگرہ کی مبارکباد

ترک اداکارہ گلثوم علی کی عائزہ خان کو سالگرہ کی مبارکباد
ترک اداکارہ گلثوم علی کی عائزہ خان کو سالگرہ کی مبارکباد 

عالمی شہرت یافتہ اسلامی فتوحات پر مبنی تاریخی تُرک سیریز ’ ارطغرل غازی‘ میں اصلحان خاتون کا کردار ادا کرنے والی معروف تُرک اداکار گلثوم علی نے عائزہ خان کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

 گلثوم علی نے اپنی انسٹا اسٹوری پر عائزہ خان کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں عائزہ خان کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ’ عائزہ خان، سالگرہ مبارک ہو‘۔

اُنہوں نے عائزہ خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

دوسری جانب پاکستانی ماڈل و اداکارہ عائزہ خان نے گلثوم علی کی انسٹا اسٹوری کو اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ بہت شکریہ میری دوست‘۔


خیال رہے کہ عائزہ خان نے گزشتہ روز اپنی 31ویں سالگرہ فیملی کے ساتھ منائی۔

اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر، اداکار دانش تیمور، اور بچوں حورین اور ریان تیمور کے ساتھ خوبصورت تصاویر بھی شیئر کیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید