سیالکوٹ(نمائندہ جنگ ) کر نٹ لگنے سے نوجوان زندگی کی بازی ہارگیا۔ جمعتہ المبارک کے دن صبح دس بجے سیالکوٹ کنگرہ روڈ پر کبیل کی تاروں کی مرمت کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے 30 سالہ نوجوان ارسلان شدید طور پر جھلس گیا جس کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گورنمنٹ علامہ اقبال ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی اپنی زندگی کی بازی ہارگیا۔