گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 6 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 7709 ہوگئی ہے جبکہ 17911 ٹیسٹ کرانے پر 3283 نئے کیسز سامنے آئے۔
یہ بات وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے منگل کو وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے مزید 6 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس سے اموات کی تعداد 7709 ہوگئی ہے جو کہ شرح اموات کا 1.5 فیصد ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ 17911 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 3283 کیسز کا پتہ چلا جو کہ موجودہ تشخیصی شرح کا 18.3 فیصد ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 7385949 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 507476 کیسز کی تشخیص ہوئی ان میں 93.2 فیصد یعنی 472739 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں صحتیاب ہونے والے 215 مریض بھی شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت 27028 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 26662 گھروں میں، 25 آئسولیشن مراکز اور 341 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 297 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 23 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق 3283 نئے کیسز میں سے 2829 کراچی سے سامنے آئے ہیں جن میں 1054 شرقی، 937 جنوبی، 464 وسطی، 153 ملیر، 127 غربی اور کورنگی 94 شامل ہیں۔
حیدرآباد میں 107، قمبر 31، شکارپور 30، جامشورو اور ٹھٹھہ 25-25، سکھر 23 جیکب آباد 22، گھوٹکی 17، شہید بینظیر آباد 14، مٹیاری اور سانگھڑ 12-12، بدین اور تھرپارکر 11-11، عمرکوٹ 9، لاڑکانہ، میرپور خاص 7-7، خیرپور اور نوشہروفیروز 6-6 اور ٹنڈو الہیار 5 شامل ہیں۔
ویکسینیشن کے اعداد و شمار سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 16 جنوری تک 32089383 ویکسین لگائی گئی ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 171010 ویکسین لگائی گئی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ مجموعی طور پر 32260393 ویکسین لگائی گئی ہیں جو کہ آبادی کا 58.27 فیصد ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام پر زور دیا کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں۔