• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ حمد اللّٰہ نے بلاول بھٹو کو جواب دیدیا


اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر جواب دیدیا۔

حافظ حمد اللّٰہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل 9 پارٹیاں پارلیمنٹ سے مستعفی ہونے کے حق میں تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صرف پیپلز پارٹی دوسری طرف ناں ناں کرتی رہی اور آپ نے اکثریت کی رائے نہیں مانی۔

پی ڈی ایم ترجمان نے یہ بھی کہا کہ اگر بلاول بھٹو زرداری نے تحریک عدم اعتماد کا شوق پورا کرنا ہے تو یہ فیصلہ میڈیا ٹاک کے ذریعے نہیں ہوسکتا۔

اُن کا کہنا تھا کہ آج بھی پی ڈی ایم مشاورت سے فیصلے کرتی ہے، آپ بھی اسی فورم پر آکر تجویز دے سکتے ہیں، کب استعفوں کا آپشن استعمال کرنا ہے یہ فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی۔

حافظ حمد اللّٰہ نےکہا کہ سینیٹ میں اپوزیشن کی اکثریت ہے مگر پیپلز پارٹی سینیٹ میں تحریکِ عدم اعتماد لانے میں گو مگو کا شکار ہے، جہاں اپوزیشن کی اکثریت نہیں وہاں بلاول بھٹو زرداری تحریکِ عدم اعتماد لانے پر بضد ہے۔

قومی خبریں سے مزید