• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلین اینڈ گرین پالیسی سے ملک میں الیکٹرک وہیکلز کو فروغ ملے گا، گورنر پنجاب

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ کلین اینڈ گرین پالیسی سے ملک میں الیکٹرک وہیکلز کو فروغ ملے گا۔

گورنر پنجاب نے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ لاہور میں الیکٹرک بائیک بنانے والی فیکٹری کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت نے الیکٹرک وہیکل کے پرزوں اور آلات پر ٹیکسز میں کافی چھوٹ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو تمام سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ حکومت الیکٹرک چارجنگ اسٹیشنز لگانے والوں کی بھی حوصلہ افزائی کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید