بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی آنکھ کی تکلیف میں نمایاں کمی آئی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے طبی معائنے کی تفصیل سامنے آئی ہے، ذرائع کے مطابق 5 سینئر ڈاکٹرز نے آج اڈیالہ جیل میں عمران خان کا چیک اپ کیا۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی تکلیف میں نمایاں کمی آئی ہے، اُن کی آنکھ کے علاج سے مزید بہتری کی امید ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی ٹیم میں ماہرین امراض چشم شامل تھے، طبی معائنے کے بعد رپورٹ متعلقہ حکام کو بھیج دی گئی ہے۔
5 رکنی سینئر ڈاکٹرز کی ٹیم میں ٹیکنیشن بھی تھے، ڈاکٹروں نے تقریباً ایک گھنٹے تک اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا تھا، ڈاکٹروں کی ٹیم میں ڈاکٹر رفیق، ڈاکٹر سکندر، ڈاکٹر عارف بھی شامل تھے۔
سپریم کورٹ نے 16فروری سے قبل بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کی رپورٹ طلب کی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی دعوت کے باوجود کوئی پی ٹی آئی رہنما جیل نہیں پہنچا، میڈیکل ٹیم پی ٹی آئی قیادت کی نمائندگی کے لیے جیل میں ڈھائی بجے سے منتظر تھی۔