• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کے مقابلے پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ، یورو اور پاؤنڈ کی قیمت کم ہو گئی ، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق منگل کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 35 پیسے کے اضافے سے 175.85 روپے سے بڑھ کر 176.20 روپے اور قیمت فروخت 30پیسے کے اضافے سے 176.00 روپے سے بڑھ کر 176.30 روپے ہو گئی ہے ،اوپن مارکیٹ میں 20پیسے کے اضافے سےڈالر کی قیمت 177.00 روپے سے بڑھ کر 177.20 روپے اور قیمت فروخت 177.50 روپے سے بڑھ کر 177.70 روپے ہو گئی ہے ، فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 50پیسے کی کمی سے 199.50 روپے سے کم ہو کر 199.00 روپے اور قیمت فروخت 201.50 روپے سے کم ہو کر 201.00 روپے ہو گئی ہے جبکہ ایک روپے کی کمی سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 239.00 روپے سے کم ہو کر 238.00 روپے اور قیمت فروخت 241.50 روپے سے کم ہو کر 240.50 روپے ہو گئی۔