• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


لیجنڈز لیگ شروع ہونے میں ایک دن باقی ہے، عمان میں دُنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

شائقین تین ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں شاہد آفریدی، شعیب اختر، محمد حفیظ، یونس خان، وریندرسہواگ، یوراج سنگھ ،جونٹی رہوڈز اور بریٹ لی کو کھیلتا دیکھیں گے۔

رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کے سپر اسٹار اداکار امیتابھ بچن اس ایونٹ کے ایمبیسڈر مقرر کیے گئے ہیں۔

ایونٹ 29 جنوری تک جاری رہے گا جس میں تین ٹیمیں ایک دوسرے سے دو، دو میچ کھیلیں گی، پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر پر ایونٹ براہ راست نشر کیا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید