• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجد الحرام کی صفائی میں جدید روبوٹ کا استعمال

سعودی حکومت نے مسجد الحرام میں صفائی کےلیے جدید روبوٹ کا استعمال شروع کردیا ہے۔

سعودی میڈیا رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام کی صفائی میں استعمال ہونے والے جدید روبوٹ ایک گھنٹے میں ایک ہزار مربع میٹر رقبے کی صفائی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صفائی کے عمل میں استعمال ہونے والے ان روبوٹ 68 لیٹر پانی اور جراثیم کش مادہ رکھنے کی گنجائش ہے۔

رپورٹ کے مطابق روبوٹ میں انتہائی حساس قسم کے سینسر اور کیمرے لگے ہوئے ہیں،جن کی مدد سے یہ صفائی کا کام بغیر کسی رکاوٹ کے مہارت سے کرسکتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید