• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنسی اسکینڈل کا معاملہ طے، مشی گن یونیورسٹی ایک ہزار سابق طلبہ کو ہرجانہ دے گی

امریکا میں ایک بڑے جنسی اسکینڈل کا معاملہ طے پا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق یونیورسٹی آف مشی گن ایک ہزار سے زائد سابق طلبا کو 49 کروڑ ڈالر ہرجانہ دے گی۔ 

متاثرہ طلبا کا کہنا ہے کہ اسپورٹس ڈاکٹر رابرٹ اینڈرسن نے ان سے مختلف اوقات میں جنسی زیادتی کی تھی۔ متاثرہ طلبا کا تعلق 60 کی دہائی سے آگے کی کئی نسلوں سے ہے۔ 

امریکی میڈیا نے مزید بتایا کہ ہر متاثرہ طالبعلم کو اوسطاً 4 لاکھ 38 ہزار ڈالر ہرجانہ ملے گا۔

ڈاکٹر اینڈرسن کی جنسی زیادتی کے زیادہ تر متاثرہ طالب علم مرد ہیں۔ اسپورٹس ڈاکٹر اینڈرسن سال 2003 میں ریٹائرمنٹ کے 5 سال بعد انتقال کرگیا تھا۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر اینڈرسن مشی گن فٹبال ٹیم کا سرکردہ فزیشن بھی رہا۔ یونیورسٹی آف مشی گن جنسی استحصال کے مقدمات میں 49 کروڑ ڈالر کے تصفیے پر متفق ہیں۔ 

امریکی میڈیا نے بتایا کہ آنجہانی اسپورٹس ڈاکٹر رابرٹ اینڈرسن کیخلاف جنسی زیادتی کے الزامات پر 49 کروڑ ڈالر کا تصفیہ ہوا۔ 

دریں اثنا خبر ایجنسی کے مطابق تصفیے میں 1050 طلبا کا حصہ ہوگا۔ زیادہ تر کیسز مرد طلبا کی جانب سے ڈاکٹر رابرٹ اینڈرسن کے خلاف جنسی زیادتی کے ہیں۔ 

اینڈرسن مختلف ایتھلیٹک پروگراموں کے لیے یونیورسٹی آف مشی گن کے فزیشن تھے اور وہ 1966 سے 2003 تک یونیورسٹی میں ملازمت کرتے رہے۔ اور 2008 میں انتقال کرگئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید