• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دلی میں مسلم مخالف فسادات: خاتون کا گھر جلانے والے کو قید کی سزا


بھارتی عدالت نے 2020 کے دلی فسادات میں پہلی سزا سنادی۔ خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی عدالت نے مذہبی فسادات کے مقدمے میں دنیش یادیو کو 5 سال جیل کی سزا سنائی ہے۔

دلی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پراسیکیوٹر برانچ اور عینی شاہدین نے کہا کہ دنیش یادیو ہندو بلوائیوں کے گروپ کا حصہ تھا۔ 

دوسری جانب خبر ایجنسی نے کہا کہ دنیش یادیو نے فسادات کے دوران ایک خاتون کا گھر نذر آتش کردیا گیا تھا۔ عدالت نے مجرم کو 12 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔ 

دلی میں 2020 میں ہونے والے مسلمان مخالف فسادات میں 50 سے زائد افراد کو ہلاک کیا گیا تھا۔ خبر ایجنسی کے مطابق یہ فسادات دلی کی تاریخ کے بدترین فسادات قرار دیے گئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید