• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور دھماکا، مریم نواز کی وزیراعظم عمران خان پر تنقید

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ لاہور دھماکے پر پورا شہر سوگوار اور افسردہ ہے لیکن وزیراعظم کی بے حسی اور بے دلی ان کی ترجیحات سے واضح ہے۔

(ن) لیگ کی رہنما نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں عمران خان کی گفتگو کے میڈیا اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر شیئر کئے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج لاہور دھماکے میں لوگ جان سے گئے اور زخمی بھی ہوئے، اندازہ لگائیں عمران خان پروپیگنڈا سیل میں کیا باتیں کر رہے ہیں؟

انہوں نے سوال اٹھایا کہ عمران خان شریف خاندان کے بعد کیا سانحہ کے متاثرین کو مورد الزام ٹھہرائیں گے؟

واضح رہے کہ مریم نواز نے عمران خان کے جس بیان پر تنقید کی ہے اس میں عمران خان شریف خاندان کو مافیا قرار دے رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید