• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ندی سے ملنے والی کمسن بچے کی لاش کے پوسٹ مارٹم میں کئی گھنٹے تاخیر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سرجانی ٹائون کے علاقے سیف المری گوٹھ میں ندی سے ملنے والی 4 سالہ بچے حسبان کی لاش سے متعلق ایس ایچ او سرجانی ٹائون حاجی ثناء اللہ نے بتایا کہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرکے تحقیقات اینٹی وائلنٹ کرائم سیل منتقل کردی تھی، جمعرات کی صبح پولیس کی ہیلپ لائن پر لاش کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں بچے کے ورثا کو سامان لانے کے لیے کہا گیا جس پر ورثاء مشتعل ہو گئے،بعد ازاں پولیس نے مزکورہ سامان لاکر دیا جس کے بعد کئی گھنٹے تاخیر سے پوسٹ مارٹم مکمل ہوا، انہوں نے بتایا کہ فوری طور پر وجہ موت کا علم نہیں ہوسکا ، ایس ایس پی ویسٹ سوہائے عزیز نے اسپتال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر نے لاش کے معائنے کے بعد شبہ ظاہر کیا ہے کہ ڈوبنے کے باعث بچے کی ہلاکت ہوئی ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید