• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیٹی بندر: تیز ہوا سے 3 کشتیاں ڈوب گئیں، 38 ماہی گیر لاپتہ


سندھ کے ضلع ٹھٹھہ کی بندر گاہ کیٹی بندر کے قریب کھلے سمندر میں تیز ہواؤں سے طغیانی کے باعث 3 کشتیاں ڈوب گئیں، جس کے نتیجے میں 38 ماہی گیر لاپتہ ہو گئے۔

فشر فوک فورم کے ترجمان نے بتایا ہے کہ تیز ہواؤں کے باعث سمندر میں طغیانی ہے، جس کی وجہ سے سمندر میں 3 کشتیاں الٹ کر ڈوب گئیں۔

ترجمان فشر فوک فورم نے بتایا ہے کہ ایک کشتی کے 5 ماہی گیر تیر کر کیٹی بندر پہنچ گئے جبکہ دوسری کشتی کے 20 اور تیسری کشتی کے 18 ماہی گیر لاپتہ ہیں۔

ادھر میرین سیکیورٹی کے مطابق کیٹی بندر کے قریب حجامڑو کریک میں ایک کشتی الٹی تھی، جس میں 16افراد سوار تھے، جن میں سے 4 کو ریسکیو کر لیا گیا جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

میرین سیکیورٹی کے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ تیز ہواؤں کے باعث یہ کشتی الٹنے کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید