• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق مسٹر پاکستان یحیٰ بٹ شدید علیل، اسپتال میں زیر علاج

ایشین گولڈ میڈلسٹ باڈی بلڈر یحیٰ بٹ شدید علالت کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

صدر پنجاب باڈی بلڈنگ نعیم اختر نے کہا ہے کہ یحیٰ بٹ میں گزشتہ برس بڑی آنت کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یحیٰ بٹ گزشتہ کئی ماہ سے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

صوبائی وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی نے یحیٰ بٹ کی شدید علالت پر انہیں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہیرو اورباڈی بلڈنگ کی پہچان یحییٰ بٹ شدید علیل ہیں۔

رائے تیمور بھٹی نے یہ بھی کہا کہ لاہور کے نجی اسپتال میں زیرعلاج یحییٰ بٹ کی صحت کے لئےدعا گو ہیں، محکمہ اسپورٹس ہر قسم کےتعاون کے لئے قومی ہیرو کے ساتھ ہے۔

یحیٰ بٹ نے 3 بار ایشین چیمپئن اور 5 بار مسٹر اولمپیا اور مسٹر پاکستان کا اعزا ز حاصل کیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید