• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے آؤٹ ہونا اچھا نہیں لگتا ہے، محمد رضوان


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ انہیں آؤٹ ہونا اچھا نہیں لگتا ہے۔

جیونیوز سے گفتگو میں قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا کہ انہیں آؤٹ ہونا اچھا نہیں لگتا، حریف بولر وکٹ لے لیں تو عجیب لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اننگز کے دوران ایوریج کا نہیں سوچتے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں ایوریج کا سوچنے والا پلیئر ایک ایوریج پلیئر ہی ہوتا ہے۔

محمد رضوان نے مزید کہا کہ2021ء کا سال اچھا گزرا، کوشش کریں گے کہ اس سال اور بھی بہتر کریں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 7 میں ملتان سلطانز کے ٹائٹل کا دفاع کرنے کی سوچ کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید