• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات نے پرائیویٹ ڈرونز اور چھوٹے طیاروں پر پابندی لگادی

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پرائیویٹ ڈرونز اور چھوٹے اسپورٹس طیاروں پر ایک ماہ کی پابندی لگادی۔

اماراتی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق تفریحی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے نجی ڈرونز اور چھوٹے طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔

پرائیویٹ ڈرونز اور چھوٹے طیاروں پر پابندی کا نفاذ ایک ماہ کے لیے ہوگا۔

ابوظبی میں گزشتہ پیر کو یمن کے حوثی باغیوں نے ڈرون حملے کیے تھے جن میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید