• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنگری کے ایک اسپتال میں آگ لگنے سے خاتون ہلاک، 3 افراد زخمی

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

ہنگری کے ایک اسپتال میں آگ لگنے سے ایک خاتون ہلاک جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔ 

ایمرجنسی سروس حکام کے مطابق آگ لگنے کے بعد وارڈ سے چھپن مریضوں کو بحفاظت نکال لیا گیا، آگ لگنے کی وجوہات پر تحقیقات جاری ہیں۔ 

آگ لگنے کا یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 7 بجے اس وقت پیش آیا جب اسپتال کے گراؤنڈ فلور پر واقع ڈی ٹوکسیفکیشن یونٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

آگ سے اسپتال میں موجود ایک نوجوان خاتون ہلاک ہوگئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید