• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑکیوں کی تعلیم سے کوئی مسئلہ نہیں، افغان وزارت تعلیم


ترجمان افغان وزارت تعلیم عزیز احمد کا کہنا ہے کہ افغانستان میں لڑکیوں کے ہائی اسکول مارچ سےدوبارہ کھلیں گے۔

افغان وزارت تعلیم کے ترجمان عزیز احمد نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ امارت اسلامی کو لڑکیوں کی تعلیم سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، خواتین اساتذہ کی تنخواہیں ادا کی ہیں، لڑکیوں کیلئے مزید خواتین اساتذہ بھرتی کرینگے۔

عزیز احمد کا کہنا ہے کہ خواتین اساتذہ نہ ہونےکی صورت میں صرف عمر رسیدہ مرد اساتذہ لڑکیوں کو تعلیم دینگے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے چھٹی جماعت تک لڑکیوں کو تعلیم دی جارہی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید