• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے فاطمہ ثنا کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ایمرجنگ ویمن کرکٹر آف دی ایئر منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کئے گئے اپنے پیغام میں حسن علی نے فاطمہ ثنا کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ آگے بڑھتی رہو۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری خواتین کرکٹ ٹیم آگے بڑھ رہی ہے اور پاکستان کا سر فخر سے بلند کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز فخر پاکستان اور ملک کی بیٹی فاطمہ ثنا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ایمرجنگ وویمن کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کیا تھا۔

فاطمہ ثنا آئی سی سی ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر ہیں، اس ایوارڈ پر فاطمہ ثنا کا کہنا ہے کہ وہ ایوارڈ جیتنے پر خوش ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان کو بھی سال کا بہترین ٹی ٹوئنٹی کرکٹر قرار دیا گیا تھا۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید