• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم کے والد خوشی کے مارے اسٹیڈیم میں رو پڑے

پاک بھارت میچ کے دوران اسٹیدیم میں موجود قومی کپتان بابر اعظم کے والد خوشی سے آبدیدہ ہوگئے۔

بابر اعظم کے والد کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے جس میں بابر اعظم کے والد کو میچ میں فتح کے بعد خوشی کا اظہار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

بابر اعظم کے والد کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیت کے بعد چاچا کرکٹ اور دیگر شائقینِ کرکٹ انہیں مبارکباد دینے پہنچتے ہیں۔

اسی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کرکٹ سے متعلق رائے دینے والے مظہر ارشد نے  بتایا کہ ان کی بابر کے کزن و ٹیسٹ کرکٹر عدنان اکمل کے ولیمے پر بابر اعظم کے والد سے ملاقات ہوئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت بابر کے والد نے کہا تھا کہ ایک مرتبہ بابراعظم کا ڈیبیو ہونے دو، آگے سارا میدان بابر کا ہو گا۔

تازہ ترین