• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریر: عالیہ کاشف عظیمی

ماڈل: مریم عباسی

ملبوسات: مون شیفون بائےسلمان

آرایش: Sleek By Annie

عکّاسی: ایم۔ کاشف

لے آؤٹ: نوید رشید

گلزار کی ایک غزل ہے؎’’خمارِغم ہے، مہکتی فضا میں جیتے ہیں…تیرے خیال کی آب و ہوا میں جیتے ہیں…بڑے تپاک سے ملتے ہیں ملنے والے مجھے…وہ میرے دوست ہیں، تیری وفا میں جیتے ہیں…فراقِ یار میں سانسوں کو روک کے رکھتے ہیں…ہر ایک لمحہ گزرتی قضا میں جیتے ہیں…نہ بات پوری ہوئی تھی کہ رات ٹوٹ گئی…ادھورے خواب کی آدھی سزا میں جیتے ہیں…تمہاری باتوں میں کوئی مسیحا بستا ہے…حسین لبوں سے برستی شفا میں جیتے ہیں‘‘۔

اگر آپ کی زندگی میں بھی کوئی ایسا عزیز ،پیارا ہے ، جس کے پاس دو گھڑی بیٹھ کر دُکھ درد، تکلیف یا کسی بھی قسم کی پریشانی کا احساس نہ ہوتاہو،ہر طرف سُکون و طمانیت محسوس ہو، تو اُس کی دِل و جان سےقدر کریں۔اور اگر یہ پیارا دِل نگر کا سلطان بھی ہے، تو پھر اس کے لیےسجنے سنورنے کا بھی کچھ اہتمام تو ہونا ہی چاہیے۔تولیجیے، ہماری آج کی بزم کچھ ایسے ہی حسین و دل کش پیراہن سے مرصّع ہے کہ جنہیں کسی بھی اپنے پیارے کے لیے باآسانی اپنایا جاسکتا ہے ۔

ذرا دیکھیے، کھدّر فیبرک میں فون رنگ بیس میں پرنٹڈ قمیص کے ساتھ پیلے رنگ کی کپری کس قدر اسٹائلش لگ رہی ہے۔اِسی طرح ٹیل رنگ بیس پر ملٹی شیڈڈ چُنری پرنٹ سے آراستہ قمیص کا انتخاب بھی کچھ کم حسین نہیں۔جیٹ بلیک کپری کے ساتھ سیاہ اور مسٹرڈ کے امتزاج میں پرنٹڈ قمیص کا انداز بھلا ہے، توگلابی، سیاہ اور مختلف ہلکے رنگوں کے کامبی نیشن میں پرنٹڈ قمیص بھی خاصا خوش گوار تاثر دے رہی ہے،جب کہ سیاہ اور مسٹرڈ ہی کے امتزاج میں ایمبرائڈرڈ قمیص پر جا بجا ستاروں کی آرایش کا اسٹائل جداگانہ ہے۔ اور پیچ اورنج رنگ کی پرنٹڈ قمیص پر ریڈی میڈگلے کی آرایش کے تو کیا ہی کہنے۔