• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی ہائی کورٹ نے جولین اسانج کو فیصلے کیخلاف اپیل کی اجازت دیدی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

برطانوی ہائی کورٹ نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو امریکا کے حوالے کرنے کے معاملے میں فیصلے کیخلاف اپیل کرنے کی اجازت دیدی۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ جولین اسانج امریکا حوالگی کے خلاف برطانوی سپریم کورٹ میں اپیل کر سکتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ دسمبر میں ہائی کورٹ نے جولین اسانج کو امریکا کے حوالے کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق جولین اسانج 2010 اور 2011 میں ہزاروں خفیہ دستاویزات کو شائع کرنے کے الزام میں امریکا کو مطلوب ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید