چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ تاریخ نے بار بار ثابت کیا ہے کہ محاذ آرائی سے مسائل حل نہیں ہوتے، یہ صرف تباہ کن نتائج کو دعوت دیتی ہے۔
چینی صدر نے اس حوالے سے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دنیا بھر سے تعاون کا مطالبہ کردیا۔
عالمی اقتصادی فورم سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اقتصادی عالمگیریت پر ثابت قدم رہنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مکمل مشاورت کی بنیاد پر مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل اکانومی کے لیے مؤثر قوانین بنانے چاہیے۔
چینی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اعتماد اور تعاون کے ساتھ ہی کورونا وائرس کی عالمی وبا کو شکست دی جا سکتی ہے۔