• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور فاسٹ بولر محمد آصف نے پی ایس ایل 7 کے آفیشل ترانے کے حوالے سے اپنا مؤقف دے دیا۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں محمد آصف نے کہا کہ مجھے لگتا تھا کہ پی ایس ایل 6 کا گانا ’گرو میرا‘ بہت زبردست تھا، مگر میں سمجھتا ہوں کہ گرو میرا اس مرتبہ کے پی ایس ایل گانے سے 100 مرتبہ بہتر گانا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل سیون کا اینتھم جاری کردیا۔

پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے آفیشل سانگ میں عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے آواز کا جادو جگایا۔

ایونٹ کا آفیشل سانگ پاکستان سپر لیگ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا گیا ہے۔

اس سے پہلے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن کے آفیشل ٹریک کا ٹیزر جاری کیا گیا تھا، جو ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا تھا۔

پاکستان سپر لیگ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر گزشتہ شام پی ایس ایل7 کے آفیشل ٹریک کا ٹیزر جاری کیا گیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید