• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی ایکسپو 2020 میں دنیا کے سب سے بڑے قرآن مجید کا نسخہ پیش


دبئی ایکسپو 2020 میں دنیا کے سب سے بڑے قرآن مجید کا نسخہ پیش کردیا گیا۔

 قرآن مجید کے نسخے کی نمائش کا افتتاح مشیر تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے کیا۔

 پاکستان کے عالمی ایوارڈ یافتہ آرٹسٹ شاہد رسام 200 شاگردوں کے ساتھ یہ انمول نسخہ تیار کررہے ہیں۔

 سورہ رحمان کے ابتدائی 6 صفحات دبئی ایکسپو میں ڈسپلے کیے گئے ہیں، سونے اور  پیتل سے تیار نسخہ قرآن پاکستان پویلین کے سنگم پر نصب کیا گیا ہے۔

چند سال میں پورا قرآن پاک سونے اور پیتل سے مکمل ہونے کا امکان ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید