• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں 60 ہزار بڑے ڈیم، صرف ایک تہائی دریا انسانی رکاوٹوں سے آزاد

لاہور ( رپور ٹ،نوید طارق ) صرف ایک تہائی دریا انسانی رکاوٹوں سے آزاد ہیں، دنیا میں اس وقت 60ہزار بڑے ڈیم ہیں جن میں سے 1200 حیاتیات کے لیے محفوظ قرار دیئے گئے علاقوں(Protected Areas) میں واقع ہیں جبکہ500سے زائد ڈیم، نیشنل پارکس ، قدرتی علاقوں اورہزاروں برسوں سے مقیم مقامی افراد کے محفوظ علاقوں میں زیر تعمیر یا منصوبہ بندی کے مختلف مراحل میں ہیں ۔دنیا میں 75لاکھ میل پر پھیلے ایک ہزار کلو میٹر سے طویل دریائوں میں سے صرف ایک تہائی(37فیصدیا 246)دریاہی انسانی رکاوٹوں یا تبدیلیوں سے آزاد ہیں ۔امریکہ، میکسیکو ، یورپ ، مشرق وسطی ، چین ، بھارت ، جنوبی افریقہ ، جنوب مشرقی ایشیا اور جنوبی آسٹریلیا میں 500کلو میٹر سے زائد آزا ددریائوں میں سے زیادہ تر مرکزی علاقوں سے دور ہیں ۔

دنیا بھر سے سے مزید