• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گمشدہ ای میلز تلاش کرتی معمر خاتون لکھ پتی بن گئی

آن لائن لاٹری خریدنے والی امریکی خاتون کی  اسپام میل سے لاکھوں ڈالرز کی لاٹری نکل آئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی کاؤنٹی اوکلینڈ سے تعلق رکھنے والی 55 سالہ لورا اسپئرز گمشدہ میل تلاش کرتے ہوئے 30 لاکھ ڈالرز کی مالک بن گئی۔

لورا اسپئرز نے 31 دسمبر کو فیس بک اشتہار دیکھ کر میگا ملین کی آن لائن لاٹری خریدی تھی لیکن انہیں لگا کہ شاید ان کی لاٹری نہیں نکلی۔

لورا اسپئرز کا بتانا ہے کہ وہ اپنی گمشدہ ای میلز کے فولڈرز میں اپنی  ای میلز چیک کررہی تھیں کہ ایک ای میلز دیکھ کر وہ حیران رہ گئیں ۔

انہوں نے کہا کہ وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئیں کہ اسپام میلز کی چیکنگ کے دوران ملنے والی ای میل میں ان کی لاکھوں ڈالرز کی دو لاٹریاں نکل آئی ہیں۔

خاتون نے بتایا کہ انعام کی رقم 30 لاکھ ڈالرز ہے، جس کی مدد سے وہ اپنی ریٹائرڈ زندگی باآسانی گزار سکیں گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید