• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزاد اکبر خود مستعفی ہوئے ہیں، حسان خاور

پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر خود مستعفی ہوئے ہیں اور وہ ہماری کور کمیٹی کے ممبر ہیں۔

ایک بیان میں حسان خاور نے کہا کہ حادثات میں ایمرجنسی سروسز فعال کردار ادا کرتی ہیں، گیارہ تحصیلوں میں ریسکیو سروسز کا آغاز ہو رہا ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ایئر ایمبولینس کی منظوری دے چکے ہیں ۔

خیال رہے کہ ذرائع نے کہا تھا کہ شہزاد اکبر کے استعفے کی وجہ وزیراعظم کی ناراضی تھی، کچھ روز قبل وزیراعظم نے شہزاد اکبر سے عدالتوں میں مقدمات کی تفصیلات مانگیں، شہزاد اکبر نے جو تفصیلات وزیراعظم کو دیں وہ نامکمل تھیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے شہزاد اکبر کا استعفیٰ منظور کرلیا، شہزاد اکبر نے مشیر احتساب و داخلہ کے عہدے سے گزشتہ استعفیٰ دیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید