• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: کورونا کیسز میں اضافہ، 5 تعلیمی ادارے بند

کورونا کیسز میں اضافے کے پیشِ نظر پشاور کے 5 تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے
کورونا کیسز میں اضافے کے پیشِ نظر پشاور کے 5 تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے

پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا کیسز میں اضافے کے پیشِ نظر خیبر گرلز میڈیکل کالج سمیت 5 تعلیمی ادارے بند کر دیے ہیں۔

خیبر گرلز میڈیکل کالج کی انتظامیہ کے مطابق تدریسی سرگرمیاں غیر معینہ مدت کے لیے آن لائن ہوں گی۔

خیبر گرلز میڈیکل کالج کی انتظامیہ نے فائنل ایئر کے امتحانات ملتوی کر دیے ہیں۔

پشاور کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر شہر میں 4 تعلیمی ادارے 1 ہفتے تک بند کر دیے گئے ہیں۔

ان تعلیمی اداروں میں گورنمنٹ ہائی اسکول ہزار خوانی، ہائی سیکنڈری اسکول چغر مٹی اور بڈھنی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 86 ہزار 537 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 980 ہو گئیں۔

ادھر پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 اعشاریہ 17 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 196 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 15 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ مزید 1 ہزار 453 مریض شفایاب ہو گئے۔

پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 137 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 86 ہزار 348 ہو چکی ہے۔

قومی خبریں سے مزید