• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے ترجمانوں سے کیا کیا کہا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوئے ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی باہر آگئی۔

ذرائع کے مطابق ترجمانوں کے اجلاس میں وزیراعظم نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ، صحت کارڈ اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خلاف کرپشن کیسز پر بات کی۔

دوران اجلاس وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر بریفنگ دی اور بتایا کہ اپوزیشن نے عدم اعتماد کی تحریک پر یو ٹرن لے لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانسپرنسی رپورٹ میں مالی کرپشن کا کوئی ذکر نہیں، صرف قانون کی حکمرانی سے متعلقہ معاملات کو اجاگر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس پر وزیراعظم نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کا وعدہ پہلے 90 دن میں ختم کردیا تھا، موجودہ دور حکومت میں کوئی مالی اسکینڈل سامنے نہیں آیا۔

ان کا کہنا تھاکہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو بطور اپرچونٹی لیں،ہم پہلے دن سے قانون کی حکمرانی کی جنگ لڑرہے ہیں جبکہ سابقہ حکومتیں آج تک مک مکاکرتی رہی ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ملک میں طاقت ور اور غریب کےلیے قانون الگ تھا ، میں نے بلاتفریق سب پر ہاتھ ڈالا ہے،میں نے اپنے بچوں کےلیے کچھ نہیں کمایا ہے۔

سابقہ ادوار میں پاناما جیسے بڑے بڑے اسکینڈل سامنے آتے رہے، ترجمان اپوزیشن لیڈر کی کرپشن کیسز اور منی لانڈرنگ کے معاملات کو مزید اجاگر کریں۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام کو بتایا جائے شریف خاندان نے چپڑاسیوں اور کلرکوں کےنام پر کیسے منی لانڈرنگ کی۔

وزیراعظم نے دوران اجلاس بہترین معاشی اشاریوں اور صحت کارڈ جیسی بڑی سہولت سے متعلق عوام کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے ہدایت کی کہ سابقہ حکمرانوں کی جائیدادوں کی تفصیلات عوام کے سامنے رکھیںاور پبلک آفس ہولڈرزبننےکےبعداورپہلےکی جائیدادسامنےلائی جائے۔

عمران خان نے کہاکہ اقتدار میں آنے کے بعد میری جائیداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہےجبکہ انہوں نے پبلک آفس سنبھالنےکے بعد لندن میں فلیٹس خریدے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ مافیاپرہاتھ ڈالاتویہ چاہتےہیں میں اپناآفس چھوڑدوں،اپوزیشن کا ہر لیڈر کرپشن پر کیسسز بھگت رہا ہے، پہلے دن کہا تھا کرپشن کرنے والوں پر ہاتھ ڈالوں گا

انہوں نے کہاکہ احتساب کے وعدے سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، سابقہ حکومتوں نے پولیس میں غنڈے بھرتی کیے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ بین الاقوامی اداروں کی معیشت سے متعلق رپورٹوں کا بھی بتایا جائے، کوئی بڑا واقعہ رونما نہ ہوا تو معیشت مزید بہتر ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید