کراچی میں بدھ کی شام سیاسی ریلیوں اور سیاسی کارکنان کی پولیس سے جھڑپ کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شریک ٹیموں کے پریکٹس سیشن منسوخ کردیے گئے۔
جمعرات سے شروع ہونیوالے پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن سے قبل بدھ کی رات چار ٹیموں کو پریکٹس کرنا تھی۔
معین خان اکیڈمی میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائٹیڈ کا پریکٹس میچ شیڈولڈ تھا جبکہ نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کو نیٹ پریکٹس کرنا تھی۔
تاہم احتجاجی ریلیوں کے سبب پیدا ہونیوالی ٹریفک کی صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے پریکٹس شیڈول منسوخ کردیا گیا۔
اس سے قبل صبح لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں نے نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کی جس کے بعد ٹیموں کو ٹریفک جام سے بچانے کے لیے روٹین کے راستے کے بجائے متبادل راستے سے اسٹیڈیم سے ہوٹل واپسی کا سفر کروایا گیا۔