• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں خاتون سے جنسی زیادتی پر ایشیائی ٹیکسی ڈرائیور کو 10سال قید

لندن(نیٹ نیوز)ایشیائی ملک سے تعلق رکھنے والے ٹیکسی ڈرائیور41سالہ عمران رشید کو لفٹ دینے کے بہانے خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام ثابت ہونے پر 10سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی عدالت نے آن لائن ٹیکسی چلانے والے 14سالہ عمران رشید کو 10سال قید کی سزا سنائی ہے۔ ٹیکسی ڈرائیور کا تعلق ایک ایشیائی ملک سے بتایا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے گزشتہ برس جولائی میں ایک خاتون کو اپنی ٹیکسی میں لفٹ دینے کی پیشکش کی اور خاتون کو ان کی منزل مقصود پر لے جانے کے بجائے ویران علاقے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

دنیا بھر سے سے مزید