• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی اسمگلنگ کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کے ہاتھوں 2 نوجوانوں کو یرغمال بنانے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس کے بعد ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل نے بھی مقدمہ درج کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مقدمہ متاثرہ افراد کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ جن نمبروں سے تاوان کا مطالبہ اور تشدد کی ویڈیو بھیجی گئی ایف آئی اے نے حاصل کرلیے ہیں۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ تفتیش میں کئی ایرانی نمبر بھی سامنے آئے ہیں، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہے۔

 ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ دونوں افراد بلوچستان سے ایران کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے۔

قومی خبریں سے مزید