پنجاب کے شہر راولپنڈی میں تھانہ صدر بیرونی کے علاقے میں شوہر کے قتل کے الزام میں بیوی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے اپنے شوہر کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزمہ کے خلاف مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول دوسری شادی کا خواہشمند تھا جس پر اس کی اہلیہ کو رنج تھا۔