• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر ناکام رضوان کامیاب، دفاعی چیمپئن سلطانز کا پی ایس ایل 7 میں فاتحانہ آغاز

فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کے افتتاحی میچ میں رضوان کی ملتان سلطانز نے بابر کی کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا ہے۔ 

ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 125 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں حاصل کیا۔

آسان ہدف کے تعاقب میں سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے رواں سیزن کی پہلی نصف سنچری بھی اسکور کردی۔ 

رضوان 52 جبکہ ٹم ڈیوڈ 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ صہیب مقصود 30 اور شان مسعود 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے 17 رنز کے عوض 2 وکٹیں لے کر نمایاں بولر رہے جبکہ محمد الیاس کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔ 

کراچی کنگز کی بیٹنگ:  

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں دفاعی چیمپیئن ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ 

ہوم ٹیم کے بیٹرز دفاعی چیمپیئن کے بولرز کا مقابلہ نہیں کر پائے اور مقرر 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز ہی بناسکے۔ 

فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی

کپتان بابر اعظم 29 گیندوں پر 23 رنز اور جو کلارک 24 گیندوں پر 26 رنز بناسکے، جبکہ شرجیل خان 31 گیندوں پر 43 رنز بنانے کے نمایاں رہے۔ 

سلطانز کی جانب سے عمران طاہر 4 اوورز میں 16 رنز کے عوض کراچی کنگز کی 3 اہم وکٹیں لے اڑے جبکہ شاہنواز دھانی اور خوش دل شاہ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ 

ٹاس: 

ٹاس کے موقع پر کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم بھی اچھی کرکٹ کھیلنے کی پلاننگ کرکے آئے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دفاعی چیمپیئن کے خلاف پلان بنا کر میدان میں اترے ہیں۔ 

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کنڈیشن سے ہم آہنگی کے لیے کیا گیا ہے۔ 

ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نیشنل اسٹیڈیم میں اچھا پرفارم نہیں کر سکے تھے، تاہم اب بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔ 

ملتان سلطانز:

دفاعی چیمپئن کی کپتانی محمد رضوان کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شان مسعود، صہیب مقصود، ریلی روسو، ٹم ڈیوڈ، خوش دل شاہ، ڈیود ویلے، عمران طاہر، عمران خان سینئر، شہنواز ڈاہانی اور احسان اللہ شامل ہیں۔ 

کراچی کنگز:

بابر اعظم کی کپتانی میں اترنے والی کراچی کنگز کے دیگر کھلاڑیوں میں شرجیل خان، جو کلارک، محمد نبی، ٹام لمونبے، لوئس گریگوری، عامر یامین، محمد عمران، محمد طحہٰ، عمید آصف اور محمد الیاس شامل ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید