• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپتانی کا فیصلہ وطن واپسی کے بعد کروں گا، سلمان علی آغا

تصویر، پی سی بی فیس بک
تصویر، پی سی بی فیس بک

ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ وطن واپسی پر کپتانی سے متعلق فیصلہ دو، چار دن بعد کروں گا۔

کولمبو میں پریس کانفرنس کے دوران سلمان علی آغا نے کہا کہ پورے ٹورنامنٹ میں ہم نے انڈر پرفارم کیا، اگر انڈر پریشر آتے رہیں گے تو یہی کچھ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 4 ٹورنامنٹس میں ہم سیمی فائنل میں نہیں پہنچے، پریشر میں آکر اچھے فیصلے نہیں کر پا رہے، صاحبزادہ فرحان کے سوا بیٹنگ میں کوئی کامیاب نہیں ہوا۔

پاکستانی کپتان نے مزید کہا کہ شکست کی ذمے داری ہم ہی لیں گے، کپتان اور کوچ دونوں ذمے داری لیں گے، ہم ہی سلیکشن میں شامل تھے اور 11 کھلاڑی ہم ہی نے میدان میں اتارے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کنڈیشنز کو دیکھ کر پلیئنگ الیون بناتے ہیں، ہم کوچ کے ساتھ مل کر کمبی نیشن بناتے ہیں، فخر زمان نے غیر معمولی بیٹنگ کی ہمیں پاور پلے میں ایسی ہی بیٹنگ کی ضرورت تھی۔

سلمان علی آغا نے یہ بھی کہا کہ ہم ابھی کہہ سکتے تھےکہ فخر زمان کو پہلے 4 میچز کھیلنے چاہیے تھے، لیکن اُس وقت اُن کی پرفارمنس اچھی نہیں تھی، ہمیں میچ سے پہلے ہی علم تھا کہ ہمیں کیسے پلان کرنا ہے تاکہ سیمی فائنل میں پہنچیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنی کپتانی کا اس وقت فیصلہ کروں گا تو یہ جذباتی پن ہو گا، واپس جا کر دو چار دن لوں گا، پھر دیکھتے ہیں کیا فیصلہ کرتا ہوں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید