• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ کی ایم کیو ایم کارکن اسلم کے لواحقین سے تعزیت

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں احتجاج کے دوران متحدہ قومی موومنٹ کے جاں بحق ہونے والے کارکن اسلم کے گھر جاکر اہل خانہ سے تعزیت کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اسلم کے اہل خانہ جس طرح کی بھی انکوائری چاہتے ہیں وہ کی جائے گی۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ نے ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی صداقت حسین کے گھر جا کر انکی عیادت کی اور واقعے پر افسوس کا اظہار کیا، ساتھ ہی انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کرائی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی ٹیم کو ہوٹل سے نکلنا تھا، اس وقت دھرنے کا ہونا بڑا مسئلہ تھا، واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے جو ملوث ہوا کارروائی ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید