• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹنڈو الہٰ یار: MQM کا کارکن قتل، جلاؤ گھیراؤ، 2 انکوائری کمیٹیاں قائم

ٹنڈو الہٰ یار میں پولیس نے ایم کیو ایم کے کارکن کے قتل اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کی تحقیقات کیلئے 2 کمیٹیاں قائم کر دیں
ٹنڈو الہٰ یار میں پولیس نے ایم کیو ایم کے کارکن کے قتل اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کی تحقیقات کیلئے 2 کمیٹیاں قائم کر دیں

سندھ کے شہر ٹنڈو الہٰ یار میں پولیس کی جانب سے ایم کیو ایم کے کارکن کے قتل اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کی تحقیقات کے لیے 2 الگ الگ انکوائری کمیٹیاں قائم کر دی گئیں۔

پولیس کی جانب سے دونوں کمیٹیوں کے قیام کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم کے کارکن بھولو خانزادہ کے قتل کی تحقیقات حیدر آباد پولیس کے حوالے کی گئی ہے۔

اس ضمن میں ڈی آئی جی نے ایس ایس پی حیدر آباد کو ہدایت کی ہے کہ واقعے کی تحقیقات تجربے کار افسر سے کرائی جائے۔

15 مدد گار پولیس آفس میں توڑ پھوڑ اور گاڑیاں جلانے کے 3 مقدمات کی تحقیقات مٹیاری پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی مٹیاری کو بھی ان واقعات کی تحقیقات تجربے کار افسر سے کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید