• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے وار تیزی سے جاری ہیں، شہرِ قائد کورونا کیسز کے حوالے سے دیگر شہروں سے آگے ہے۔

محکمۂ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 27 اعشاریہ 92 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 26 اعشاریہ 40 فیصد، مردان میں 22 اعشاریہ 73 فیصد، حیدر آباد میں 20 اعشاریہ 59 فیصد رہی۔

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 11 اعشاریہ 92 فیصد ہو گئی



اس دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح لاہور میں 20 اعشاریہ 58 فیصد، اسلام آباد میں 17 اعشاریہ 13 فیصد، راولپنڈی میں 10 اعشاریہ 21 فیصد اور کوئٹہ میں 6 اعشاریہ 54 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 اعشاریہ 92 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 8 ہزار 183 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 30 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ مزید 1 ہزار 786 مریض شفایاب ہو گئے۔

پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 192 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 2 ہزار 70 ہو چکی ہے۔

قومی خبریں سے مزید