• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حبا اور آریز ہنی مون کے لیے کس ملک میں موجود ہیں؟

حبا بخاری اور آریز احمد نے ہنی مون کیلئے سری لنکا کا انتخاب کیا۔
حبا بخاری اور آریز احمد نے ہنی مون کیلئے سری لنکا کا انتخاب کیا۔

رواں ماہ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی شوبز جوڑی حبا بخاری اور آریز احمد نے ہنی مون کیلئے سری لنکا کا انتخاب کیا۔

آریز احمد اور حبا بخاری کی جانب سے انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کی گئیں جس میں انہیں سری لنکا کے سیاحتی مقام پر انجوائے کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔


حبا بخاری کو ہاتھ میں چھتری پکڑے ، آنکھوں پر دھوپ سے بچاؤ کا چشمہ لگائے دیکھا جاسکتا ہے۔


دوسری جانب آریز احمد نے بھی ہنی مون کی  کچھ تصاویر شیئر کیں۔


خیال رہے کہ حبا اور آریز رواں ماہ کے آغاز میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، جوڑے کی شادی کی تقریبات کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہوئے تھے۔

حبا بخاری اور آریز احمد اپنی زندگی کے اس خوبصورت دن نہایت خوش اور حسین نظر آ رہے تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید