• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 7: صدف کنول اور شہروز سبزواری کس ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی شہروز سبزواری اور صدف کنول نے پی ایس ایل 7 میں اپنی پسندیدہ ٹیم کا نام بتادیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے باضابطہ طور پر شروع ہوتے ہی ہر طرف کرکٹ کا بخار پھیل گیا ہے، شائقین کرکٹ سے لیکر مشہور شخصیات بھی اپنی پسندیدہ ٹیموں کو بھرپور انداز میں سپورٹ کررہی ہیں۔

صدف کنول اور شہروز سبزواری نے جیونیوز کے پروگرام جشنِ کرکٹ میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اس جوڑی نے انکشاف کیا کہ ’وہ اس سیزن میں کراچی کنگز کو سپورٹ کر رہے ہیں۔‘

انٹرویو کے دوران صدف کنول نے کہا کہ ’انہیں کرکٹ میں خاصی دلچسپی نہیں ہے لیکن وہ اپنے شوہر شہروز کے ساتھ کرکٹ دیکھتی ہیں۔‘

شہروز نے اپنے پسندیدہ کرکٹرز کے نام بتاتے ہوئے کہا کہ ’ان کے پسندیدہ کھلاڑی بابر اعظم ہیں جو تمام فارمیٹس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیں جبکہ صدف نے پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کو پسندیدہ کھلاڑی قرار دیا۔‘

اداکار نے یہ بھی کہا کہ ’انہیں عاطف اسلم اور آئمہ بیگ کا گایا ہوا پی ایس ایل کا ترانہ ’آگے دیکھ‘ بہت پسند آیا ہے۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید