• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی دلی میں خاتون کا اغوا و اجتماعی زیادتی، سڑکوں پر گھمایا گیا

بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں ایک خاتون کو اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ 

بھارتی پولیس کے مطابق نئی دلی میں دو سال کے بچے کی ماں پر تشدد کرکے اسے سڑکوں پر گھمایا گیا۔

بھارتی پولیس نے مزید بتایا کہ دو روز قبل پیش آنے والے واقعے میں ملوث خواتین سمیت 11 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ادھر ایڈیشنل کمشنر دلی پولیس کے مطابق ویڈیوز کی جانچ کے بعد مزید افراد کی گرفتاریاں کی جائیں گی۔ 

ڈپٹی کمشنر پولیس نے بتایا کہ واقعہ پڑوسیوں کے درمیان ’پرانی دشمنی‘ کا نتیجہ تھا۔ 

خبر ایجنسی نے اس سلسلے میں بتایا کہ بھارت میں 2020 میں زیادتی کے 28 ہزار سے زیادہ واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید