پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اعتراف کیا ہے کہ سینیٹ اجلاس میں ہم سے غلطی ہوئی، جو ہم نے اپنی صفوں میں بیٹھے حکومتی ارکان سے ووٹ کا کہا۔
جیونیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کےساتھ میں گفتگو کے دوران مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ اپوزیشن کی صفوں میں آج حکومتی ارکان بھیجے گئے۔
انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کو آج اپوزیشن سے ناکامی کا سامنا ہوا، ہمیں اپنی صفوں میں ان لوگوں کی شناخت کرنی چاہیے۔
پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کو اختلافات دور کرکے ایک صفحے پر آنا ہوگا۔
اُن کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک سے متعلق بل کو اپوزیشن نے قومی سالمیت کے خلاف قرار دیا لیکن اس کی منظوری کے وقت اپوزیشن کے ارکان کے اجلاس میں نہ ہونے پر تعجب ہے۔