• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمیع واحد معروف کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر تعینات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مانڈیلیز پاکستان نےجنوری 2022 سے سمیع واحد کو نیا منیجنگ ڈائریکٹر تعینات کردیا۔ سمیع واحد مجموعی طور پر کاروباری اور تجارتی حکمت عملی کے ذمہ دار ہوں گے۔ اسنیک و بیوریج انڈسٹری کے ایک مستند ادارے کے طور پر سمیع واحد مارکیٹنگ، سیلز اور اسٹریٹجی کے میدان میں 17 سال سے زائد عرصے کا تجربہ رکھتے ہیںوہ پاکستان میں مجموعی کاروباری حکمت عملی آگے بڑھانے کے ذمہ دار ہوں گے۔ سمیع واحد کی مانڈیلیز انٹرنیشنل سے طویل عرصے سے وابستگی رہی ہے، انکی ادارے سے وابستگی کا آغاز 2015 سے ہوا جب وہ اس ادارے میں شامل ہوئے اور انہوں نے مشرق وسطیٰ، شمالی افریقااور پاکستان (میناپ) کی مارکیٹوں میں متعدد ذمہ داریاں نبھائیں۔ دیگر اداروں میں کام کے تجربے سے لیس انہوں نے فوڈ اور بیوریج انڈسٹری میں کامیاب کیریئر بنایا۔