• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیر دل جوانوں کی قربانیاں قابل تحسین ہیں، اعجازچوہدری

لاہور(خصوصی رپورٹر)تحریک انصاف کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر اعجازاحمد چوہدری نے کیچ بلوچستان میں پاک فوج کے 10 جوانوں کی شہادت پر گہرے غم و رنج کا اظہار کیا اور شہدا کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی۔ان کا کہنا تھا کہ ملک و قوم کیلئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے افواج پاکستان کے شیر دل جوانوں کی قربانیاں قابل تحسین ہیں جن پر پوری قوم کو فخر ہے، دہشت گرد جان لیں کہ وہ ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔
لاہور سے مزید