• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساحل ووسائل کے مالک بلوچستان کے عوام ہیں‘نیشنل پارٹی

کوئٹہ (پ ر)نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام مینگل آباد اور کلی محمد شہی پودگلی چوک کرانی روڈ پر شمولیت کی تقریب منعقد کی گئی جس میں درجنوں سیاسی کارکنوںحاجی عالم خان محمد شہی، حاجی غلام محمد، خان محمد مینگل، علی احمد، صالح شاہ، لیاقت، صلاح الدین، محمد ہاشم، صدام، امداد، عبدالصمد، نذیر احمد، حمزہ، سمیع اللہ، محمد عارف، غلام مصطفیٰ، محمد آصف، لالا عبداللہ، بلال احمد، واجد علی شاہ، منور محمد شہی و دیگر نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی، صوبائی سوشل میڈیا سیکرٹری سعد دہوار، ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری، ضلعی فنانس سیکرٹری سعید سمالانی، مرکزی کونسلر عارف کرد، محمد عالم بنگلزئی، یونٹ سیکرٹری سلام محمد شہی اسٹریٹ سمندر خان محمد شہی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی روز اول سے ریکوڈک سمیت بلوچستان کے دیگر وسائل کا مالک بلوچستان کے عوام کو سمجھتی ہے اور سرزمین بلوچستان کی ہر انچ و پتھر کی محافظ ہے۔ نیشنل پارٹی کسی صورت ریکوڈک کی مبینہ خفیہ ڈیل کو قبول نہیں کرے گی اس خفیہ سازش کے خلاف پورے ملک میں سیاسی مزاحمت کریگی۔ آج افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ الیکشن سے قبل بلوچستان بالخصوص سریاب کے عوام کی خود کو نمائندہ جماعت کہنے والی نے بڑے وعدے کئے اور عوام کو سبز باغ دکھائے مگر الیکشن جیتنے کے بعد بڑی بے رحمی کے ساتھ بلوچستان کے وسائل کو لوٹنے اور فروخت کرنے میں سلیکٹڈ حکومت کے گناہوں میں شریک رہی لیکن نیشنل پارٹی بلوچستان اور سریاب کے عوام کو لاوارث نہیں چھوڑے گی۔آخر میں مینگل آباد اور کلی محمد شہی یونٹس کی تشکیل عمل میں لائی گئی جس میں مینگل آباد یونٹ سے علی احمد یونٹ سیکرٹری اور محمد عارف ڈپٹی یونٹ سیکرٹری منتخب ہوئے جبکہ کلی محمد شہی یونٹ سے لیاقت سیکرٹری اور صالح محمد شاہ ڈپٹی یونٹ سیکرٹری منتخب ہوئے۔
کوئٹہ سے مزید