• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹیم کی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پہلی جیت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کئے گئے اپنے پیغام میں وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل جیت کے ساتھ شروع کرنا بہت اچھا ہے۔

زلمی کے کپتان نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دینے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کو پہلے بیٹنگ کرانا اور 190 سے زائد رنز کا تعاقب کرنا ہماری ٹیم کی بہترین جدوجہد ہے۔

انہوں نے حسین طلعت اور شعیب ملک کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حسین طلعت نے حیرت انگیز بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور شعیب ملک نے ہمیشہ کی طرح قائدانہ اننگز کھیلی۔

خیال رہے کہ ایونٹ کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پشاور زلمی کے کپتان شعیب ملک 48 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ حسین طلعت نے 29 گیندوں پر 52 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر پشاور کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض کی جگہ شعیب ملک نے کپتانی کے فرائض انجام دیئے تھے۔ پشاور زلمی کپتان وہاب ریاض کورونا وائرس کا شکار ہونے کی وجہ سے قرنطینہ میں تھے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید