• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران ہِل چکے، یہ گرتی ہوئی دیوار ہیں، فضل الرحمان


جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکمران ہِل چکے ہیں، یہ گرتی ہوئی دیوار ہیں، اِن حکمرانوں کےخلاف جدوجہد جاری رہےگی۔

حب میں علماء کنونشن سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ قوم کو مرغیاں، کٹے لینے کا کہا جارہا تھا کہ اس سے معیشت بہتر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کبھی امریکی نظام تو کبھی ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں، تباہ معیشت میں قومی سلامتی پالیسی کیسے مرتب کی جاسکتی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 23 مارچ کو اسلام آباد کی طرف رخ کریں گے، آگے بڑھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت اور امن و امان تباہ ہوچکے ہیں۔ تباہ معیشت میں قومی سلامتی پالیسی کیسےمرتب کی جاسکتی ہے، ملک چلانے کے لیے عقل ہونا بھی لازمی ہے۔

قومی خبریں سے مزید