پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور گورنر خیبر پختون خوا شاہ فرمان نے صدارتی نظام کی حمایت کردی۔
جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو میں شاہ فرمان نے کہا کہ ملکی مسائل کا حل صدارتی نظام میں ہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں مافیاز حکومت سے زیادہ طاقتور ہیں اور پارلیمانی نظام ڈیلیور نہیں کرسکا ہے۔
گورنر خیبرپختون خوا نے مزید کہا کہ ریاست مدینہ کے خواب کی تعبیر بھی صدارتی نظام ہی ذریعے ممکن ہے۔
شاہ فرمان کا تفصیلی انٹرویو جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں رات 10بج کر 5 منٹ پر نشر کیا گیا۔